تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملیر یونین فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح، پیپلز پارٹی شہری جماعت ہے، سعید غنی

ملیر یونین فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح، پیپلز پارٹی شہری جماعت ہے، سعید غنی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی صرف دیہی نہیں بلکہ شہری علاقوں کی بھی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے ملیر یونین فٹبال اسٹیڈیم، کمیونٹی سینٹر سمیت تین ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور کہا کہ رواں مالی سال میں کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبے میں تاخیر وفاقی حکومتوں کی وجہ سے ہوئی، جبکہ اب دوبارہ کام جاری ہے۔ حب ڈیم سے پانی کی فراہمی 14 اگست سے شروع ہو جائے گی۔ سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت ان علاقوں میں بھی ترقیاتی کام کروائے جہاں پارٹی کا کونسلر بھی نہیں جیتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کو "معرکہ حق” کے طور پر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، اور بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف کامیابی سے پیش کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی میں SOVAPA المنائی سیریز کا کلاسیکی ڈرامہ ’’نقلِ مکانی‘‘ پیش، شاندار اداکار حاضرین کی بھرپور داد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اسکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے