کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں محکمہ کھیل سندھ کے زیر اہتمام "معرکۂ حق” کے عنوان سے اسپورٹس ایونٹس کا آغاز ہو گیا۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے اسپورٹس افسر اسماعیل شاہ کی میزبانی میں سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں افتتاحی تقریب ہوئی جس میں ایڈیشنل سیکریٹری کھیل اسد اسحاق اور ڈپٹی ڈائریکٹر حبیب اللہ نے شرکت کی۔
ایونٹ میں گرلز والی بال اور بیڈمنٹن کے دلچسپ مقابلے ہوئے، جن کے سیمی فائنل اور فائنل کل (ہفتہ) کو ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ سے 300 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت نے قومی جوش و جذبے کو اجاگر کیا۔
ایڈیشنل سیکریٹری کھیل اسد اسحاق نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ ایونٹ مادر وطن سے وفاداری اور اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ تقریب "پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔