تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر

محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر

دبئی، (ویب اسپورٹس) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر کو ابوظہبی ٹی10 لیگ 2025 میں نئی فرنچائز کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ فرنچائز مینجمنٹ نے عامر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تجربہ اور قائدانہ صلاحیتیں ٹیم کے لیے قیمتی ثابت ہوں گی۔

کوئٹہ کیولری نے اس سیزن کے لیے متوازن اسکواڈ تشکیل دیا ہے جس میں سکندر رضا، عباس آفریدی، محمد وسیم جونیئر، عرفان خان نیازی، خزیمہ بن تنویر اور عرفات منہاس شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق محمد عامر نہ صرف نئی گیند سے مؤثر کردار ادا کریں گے بلکہ بولرز کے لیے رہنمائی کا اہم فریضہ بھی سرانجام دیں گے۔

کپتانی ملنے پر محمد عامر نے کہا کہ وہ کوئٹہ کیولری کو ایک فائٹنگ یونٹ کے طور پر میدان میں اتاریں گے اور شائقین کو دلچسپ اور معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ابوظہبی ٹی10 لیگ 18 نومبر سے شروع ہوگی جس میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر، 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے