لاہور، (اسٹاف رپورٹر ) لاہور کے علاقے 32 چوک میں واقع شیل پمپ کے قریب ایل پی جی گیس فلنگ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فلنگ کے دوران ایک سلنڈر پھٹا، جس کے بعد آگ نے پوری دکان تباہ ہو گئی جبکہ پاس کی دکانوں کو جزوی نقصان ہوا ہے۔