تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عدالت نے ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین کی درخواست پر حکم امتناعی کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست حکم امتناہی کو منظور کرلیا، کیس کا فیصلہ آنے تک اولمپیئن رانا مجاہد علی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کا عہدہ استعمال نہیں کرسکتے

عدالت نے ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین کی درخواست پر حکم امتناعی کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست حکم امتناہی کو منظور کرلیا، کیس کا فیصلہ آنے تک اولمپیئن رانا مجاہد علی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کا عہدہ استعمال نہیں کرسکتے

کراچی، (اسپورٹس ڈیسک)
حیدر حسین کی ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر خالد سجاد کھوکھر سمیت دیگر کے خلاف دائر دعوے پر سول کورٹ لاہور نے حکم امتناعی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے کیس میں شہادتیں طلب کر لیں جبکہ عدالت نے حکم امتناعی کو مقدمے کے فیصلے تک برقرار رکھا ہے، تفصیلات کے مطابق لاہور کے سیشن کورٹ میں داخل مقدمے میں حیدر حسین نے اپنے استعفی کو جعلی قرار دیا تھا، عدالت نے سیکرٹری پی ایچ ایف کے آفس کو زیر سماعت مقدمہ ڈکلیئر کرکے کام سے روک دیا ہے جس کے بعد اولمپیئن رانا مجاھد بطور سیکرٹری پی ایچ ایف کام نہیں کرسکتے۔ سول جج درجہ اول صائقہ یونس نے پی ایچ ایف سیکرٹری استعفی کیس میں حکم امتناعی کو مقدمہ کے فیصلہ تک قائم رکھنے کا حکمنامہ جاری کردیا جس کے بعد حیدر حسین کی سیکریٹری جنرل پی ایچ ایف کی حیثیت برقرار ہے

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے