تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سکھر میں جلد آل پاکستان لیول کا ایونٹ منعقد کرائیں گے سندھ میں ہاکی کو بحال کرنے پر حیدر حسین کی عملی کوشیش قابل تحسین ہیں ۔ بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ۔

سکھر میں جلد آل پاکستان لیول کا ایونٹ منعقد کرائیں گے سندھ میں ہاکی کو بحال کرنے پر حیدر حسین کی عملی کوشیش قابل تحسین ہیں ۔ بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ۔

سکھر، (اسپورٹس ڈیسک) میئر سکھر انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کی طرح سندھ کے دوسرے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر مرتضی وہاب، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید امتیاز علی شاہ کے ساتھ مل کر میئر کپ ہاکی ایونٹ منعقد کروائے جائینگے ان خیالات کا اظہار بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بحثیت مہمان خصوصی میئر سکھر انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا انہوں نے مزید کہا کہ کہ جلد سکھر میں نیشنل لیول کی چیمپئن شپ منعقد کی جائیگی اور یہ چیمپئن شپ انشاء اللہ سکھر میں نئی ٹرف پر ہوگی۔ ارسلان شیخ نے حیدر حسین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ پاکستان میں اور خصوصاً سندھ میں ہاکی کو بحال کرنے کے لیے کام کیا وہ قابل ستائش ہے ۔ تقریب کے مہمان اعزازی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید امتیاز علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ میں ہاکی کو بحال کرنے کے لیے جو اقدام سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر مرتضی وہاب نے میئر کراچی کپ کا آغاز کیا تھا یہ ایونٹ اسکا ہی تسلسل ہے اور جلد حیدرآباد اور شھید بینظیر آباد میں بھی میئر کپ کا انعقاد کیا جائے گا انہوں نے سکھر میں شاندار میئر سکھر سندھ انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کرانے پر اور یادگاری میزبانی کرنے پر میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا شکریہ ادا کیا ۔ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اکبر علی قائم خانی ، سکھر ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار حسین اور سیکریٹری عارف محمود کو شاندار ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ امتیاز علی شاہ نے بیریسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے میئر سکھر کپ جیتنے والی ٹیم کراچی کو ایک لاکھ ، ہارنے والی ٹیم کو پچاس ہزار اور بہترین گول کیپر ، بیسٹ اسکورر کو دس دس ہزار کیش پرائز کا اعلان کیا ۔واضع رہے کہ میئر سکھر کی جانب سے بھی جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ ، ہارنے والی ٹیم کو پچاس ہزار اور بہترین گول کیپر اور بیسٹ اسکورر کو دس دس ہزار کیش پرائز دیا گیا ۔ قبل ازیں کھیلے گئے فائنل میں کراچی ڈویژن نے سکھر ڈویژن کو 2-5 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ آخر میں مھمان خصوصی بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ اور مھمان اعزازی سید امتیاز علی شاہ نے آئے ہوئے مہمانوں کو سندھ کی روائتی اجرک اور شیلڈ پیش کی جبکہ سکھر ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عارف محمود نے مہمان خصوصی میئر سکھر کو اجرک اور یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ ذوالفقار حسین نے مہمان اعزازی سید امتیاز علی شاہ کو اجرک اور یادگاری شیلڈ پیش کی ۔ کراچی ڈویژن کے کپتان شاہزیب خان نے مہمان خصوصی سے ونر ٹرافی اور ونر کیشن پرائز ایک لاکھ وصول کیا جبکہ سکھر ڈویژن کے کپتان روحان نے رنر ٹرافی اور کیش پرائز پچاس ہزار وصول کیا میئر سکھر کپ کا بیسٹ اسکورر کا کیش پرائز دس ہزار کراچی ڈویژن کے انٹرنیشنل کھلاڑی شاہزیب خان نے اور بیسٹ گول کیپر کا کیش پرائز دس ہزار سکھر کے گول کیپر خورشید نے وصول کیا۔اختتامی تقریب میں سیکریٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین ، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ڈسیپلینری کیمٹی کے چیئرمین میجر (ر) شاہنواز ، سینئر وائس پریزیڈنٹ اعجاز الدین ، اولمپیئن حنیف خان ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اے ماجد ، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر پروفیسر خالد منیر ، سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد رضوان تنویر ، سیکریٹری شھید بینظیر آباد حسن عسکری کاظمی ، وسیم خان جامشورو ، خیرپور ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ذاکر حسین کے علاؤہ کثیر تعداد میں شائقین نے شرکت کی ۔ فائنل میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض رضوان خان اور عمران اکرام نے سر انجام دیئے

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے