تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی کے یو جے (دستور) کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر نصراللہ چوہدری اور جنرل سیکرٹری ریحان خان چشتی سمیت نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی کے یو جے (دستور) کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر نصراللہ چوہدری اور جنرل سیکرٹری ریحان خان چشتی سمیت نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کے یو جے (دستور) کے سالانہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ نصراللہ چوہدری کو بلا مقابلہ صدر اور ریحان خان چشتی کو سیکریٹری منتخب ہونے پر خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہیں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان، بالخصوص سندھ کے صحافیوں نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کا ذمہ دارانہ اور مؤثر صحافت کے ذریعے بھرپور جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگی حالات میں بھی پاکستان کے میڈیا ہاؤسز نے سچ اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو ترجیح دے کر پیشہ ورانہ دیانتداری کی مثال قائم کی سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے متعدد ٹھوس اور عملی اقدامات کیے ہیں، جو آج قومی سطح پر قابل تقلید مثال بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ اور ان کی پیشہ ورانہ آزادی کو یقینی بنانے کے لیے سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ، آزادی اور فلاح کے لیے جامع قانون سازی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام اور سندھ اسمبلی سے ہونے والی قانون سازی نے صحافیوں کے تحفظ کو آئینی اور عملی حیثیت دی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ کے یو جے (دستور) کی نئی قیادت ذمہ دارانہ، جرات مند اور اصولی صحافت کو مزید فروغ دے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے