تازہ ترین
Home / Home / رانا عبدالرؤف خاں کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کو ڈائلیسس مشین کا عطیہ

رانا عبدالرؤف خاں کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کو ڈائلیسس مشین کا عطیہ

کمالیہ کارڈیالوجی سینٹر اور ڈائلیسس سینٹر میں انسانیت کی خدمت کی جانب ایک اہم اقدام!

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) انجمن بہبود مریضاں کے زیر انتظام چلنے والے ان اداروں میں روزانہ درجنوں مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ادارے کی یہ ترقی ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر کمالیہ جناب ڈاکٹر عدیل عارف صاحب کی بے لوث محنت اور خدمتِ خلق کے جذبے کی عکاسی ہے۔ ڈاکٹر عدیل عارف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ رانا عبدالرؤف خان (سیکریٹری انفارمیشن، انجمن بہبود مریضاں) نے ہسپتال کو ایک جدید ڈائلیسس مشین عطیہ کی ہے۔ ڈاکٹر عدیل عارف کے مطابق، اس عطیے سے ان مریضوں کو فوری ریلیف ملے گا جنہیں مشینوں کی کمی کے باعث انتظار کرنا پڑتا تھا۔ ڈاکٹر عدیل عارف نے کہا ہےکہ رانا عبدالرؤف خان کے اس قیمتی عطیے پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ یہ قدم خدمتِ انسانیت کی ایک بہترین مثال ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عائشہ باوانی کالج کا نام تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمارت 2017 میں عدالتی فیصلے کے بعد متعلقہ ٹرسٹ کے حوالے کردی گئی تھی، سیکریٹری کالجز سندھ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے شاہراہِ فیصل پر واقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے