کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کالجز نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن (سندھ)کےآفیس سیکرٹری اسکینٹواء آصف احمد فاروقی نے چیرمین سید شاہ رضا شاہ کی ہدایت پر ریجنل ڈسٹرک سینٹرل کے شہید فلائنگ آفیسر مریم مختار گورئمنٹ گرلز کالج، آصف آباد ڈگری کالج پاک کالونی، گورئمنٹ وومن کالج ناظم آباد، گورئمنٹ ڈگری کالج لیاقت آباد، قاسم آباد اور (کے ایم سی) پارک گرلز کالج لیاقت آباد کا دورہ کیا اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو کالج ملازمین کے ساتھ ھونے والی ناانصافیوں سے آگاہ کیا۔ تمام ملازمین نے احتجاجی طور پر کام چھوڑ کر احتجاج کیا اور بھرپور حمایت کی اور ساتھ دیا۔ سندھ کالجز نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن (سندھ) کراچی سے کشمور تک چیرمین سید شاہ رضا شاہ، چیرمین اسکینٹواء سندھ اور آفیس سیکرٹری اسکینٹواء آصف احمد فاروقی، سینئر وائس چیئرمین محمّد وسیم اور وائس چیئرمین صفدر اقبال، ریجنل اور ڈسٹرکٹ کے ہمراہ مرکزی قیادت نے سندھ کے سرکاری کالجز غیر تدریسی کے حقوق پر ڈاکہ مارے جانے آگاہی مھم رنگ لے آئ۔اس سلسلے میں کراچی سے کشمور تک جو احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ حیران کن حد تک ناقابل یقین رہا جس طرح سندھ کے تمام غیر تدریسی اسٹاف نے یکجھتی کا مظاہرہ کیا اور چیئرمین سید شاہ رضا شاہ نے کہا کہ وہ قابل تعریف ھے اگر اسی طرح ایک آواز ھو کر اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے متحد ہوگئے تو آنے والے وقت میں کسی بھی اعلیٰ افسران آپ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی ھمت نہ ھوگی۔ آخر میں چیئرمین سید شاہ رضا شاہ اور تمام ریجنل، ڈسٹرکٹ اور مرکزی زمہ داران و دیگر تمام عہدیداران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Home / اہم خبریں / سندھ کے سرکاری کالجز غیر تدریسی کے حقوق پر ڈاکہ مارے جانے آگاہی مھم رنگ لے آئی۔ آفس سیکرٹری اسکینٹواء