کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تحت جاری سمر اسپورٹس کیمپ کا آغاز ہو چکا ہے۔ ابتدائی روز 70 ایتھلیٹس نے رجسٹریشن کرائی، جن میں 40 لڑکیاں اور 30 لڑکے شامل تھے، جب کہ پانچ ٹرینرز نے رپورٹ کیا۔کیمپ کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد کمانڈینٹ نے کیمپ کے مقاصد بیان کیے اور تمام ایتھلیٹس کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ وقفے کے دوران ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا پہلے دن بچوں کو اسمال ایریا گیمز، پاسنگ اور ڈاجنگ کی مشق کرائی گئی، جس میں شرکاء نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔دوسرے دن کے سیشن میں ایک گروپ کو ہاکی کی تکنیکی تربیت دی گئی، جس میں ہاکی کی گرفت، شارٹ، ڈریبلنگ اور اسٹاپنگ کے بنیادی اصول سکھائے گئے دوسرے گروپ کو باسکٹ بال سے متعلق آگاہی دی گئی اور کورٹ کی پہچان و بال کی درست گرفت کی مشق کرائی گئی۔تیسرے گروپ کو بیڈمنٹن کھیل سے متعلق معلومات دی گئیں اور بعد ازاں کورٹ میں پریکٹس کروائی گئی۔چوتھے گروپ کو کبڈی کھیل اور اس کے قواعد و ضوابط سے روشناس کرایا گیا، اور عملی مشق بھی کرائی گئی۔کیمپ کے دوران نظم و ضبط کو مسلسل برقرار رکھا گیا، تمام گروپس کو کھیلوں کا مکمل ساز و سامان مہیا کیا گیا، اور ہر سرگرمی کی تصویری دستاویز بندی بھی کی گئی۔شرکاء کو وقفے میں ٹھنڈا پانی اور ہلکی ریفریشمنٹ فراہم کی گئی۔یہ کیمپ نہ صرف جسمانی سرگرمیوں کے فروغ کی عمدہ مثال ہے، بلکہ بچوں کی تکنیکی تربیت اور ٹیم ورک کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔
Home / اہم خبریں / سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سمر اسپورٹس کیمپ کا آغاز، پہلے مرحلے میں باسکٹ بال، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن اور کبڈی شامل ہیں