سکھر، (اسٹاف رپورٹر ) سکھر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عدالتی احکامات پر اپنی ہی غفلت سے قائم غیر قانونی فش مارکیٹ مسمار کرنے پر مجبور ہو گئی اور اس حوالے سے ڈی سی سکھر کو بھی خط لکھ دیا جس واضع کیا گیا ہے کہ یہ مچلی مارکیٹ غیر قانونی طور پر قائم کی گئی ہے سکھر میں غیر قانونی فش مارکیٹ کو فوری طور پر خالی کرانے کے لیے اقدامات کی درخواست کی گئی ہے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام عدالت کے احکامات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے مصدقہ اطلاعات کے مطابق، کچھ سال قبل میونسپل انتظامیہ سکھر نے شہر کے اندر قائم کی گئی فش مارکیٹ کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس وقت کی یونین کے عہدے داروں نے سرکاری زمین کی پیشکش کو قبول کرنے کے بجائے، متنازعہ زرعی زمین پر بغیر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی منظوری کے ایک بڑی فش مارکیٹ قائم کر دی۔
مارکیٹ کے خلاف سکھر ہائی کورٹ میں کیس وکیل محمد یوسف مہر کہ ذریعے، زیر سماعت رہا، اور کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 2023 میں درخواست گزار کی درخواست پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس ہدایت کے تحت، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مورخہ 26 مئی 2025 کو ڈپٹی کمشنر سکھر کو مراسلہ لکھا، جس میں مارکیٹ کو خالی کرانے کی درخواست کی گئی ہے یہ بھی قابل ذکر ہے کہ اتنی بڑی مارکیٹ کا بغیر منظوری کے قائم ہو جانا اور متعلقہ محکمے کی مجرمانہ غفلت ایک اہم مسئلہ ہے۔ مارکیٹ میں کروڑوں روپے کا کاروبار ہو رہا ہے، جو انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔مزید کارروائی کا انتظاراب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ڈپٹی کمشنر سکھر اس مراسلے پر کتنی جلدی عمل درآمد کرتے ہیں اور کیا قانونی کارروائی کے تحت مارکیٹ کو خالی کرانے کے لیے کیا اقدامات کیے جاتے ہیں؟
Home / پاکستان / سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عدالتی احکامات پر اپنی ہی غفلت سے سکھر میں قائم غیر قانونی فش مارکیٹ مسمار کر دی