تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سجاس کے لئے اعزاز، سابق صدر سجاس آصف خان اے آئی پی ایس میں بطور ڈیلیگیٹ نامزد

سجاس کے لئے اعزاز، سابق صدر سجاس آصف خان اے آئی پی ایس میں بطور ڈیلیگیٹ نامزد

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر ) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر محمود ریاض، سیکرٹری شاہد عثمان ساٹی اور مجلس عاملہ نے سابق صدر سجاس محمد آصف خان کی اے آئی پی ایس کے اسپورٹس کمیشن میں بحیثیت کرکٹ ڈیلیگیٹ تعیناتی کو اعزاز قرار دیتے ہوئے محمد آصف خان کو مبارکباد پیش کی ہے سجاس کے صدر محمود ریاض نے محمد آصف خان کی بطور کر کٹ مندوب تعیناتی کو سجاس اور پاکستان کے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی محمد آصف خان اپنا صحافتی تجربہ موثر انداز میں بروئےکار لاتے ہوئے عالمی تنظیم میں بھرپور خدمات انجام دیں گے سجاس کے سیکرٹری شاہد ساٹی نے اے آئی پی ایس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم سے کرکٹ مندوب کا انتخاب پر سجاس کو فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا محمد آصف خان جیسا کہنہ مشق صحافی اے آئی پی ایس میں بھی اپنا لوہا منوائے گا سجاس کے عہدیداران نے اعتماد کے اظہار پر پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن سے بھی تشکر کا اظہار کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں تعینات سپرنٹینڈنٹ ممتاز حسین راسخ پنجیانہ شدید علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کمالیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے