Home / اہم خبریں / ساف انڈر 20 چیمپئن شپ: بہادر پاکستان بدقسمتی کا شکار، بنگلہ دیش کے ہاتھوں 2-0 سے شکست

ساف انڈر 20 چیمپئن شپ: بہادر پاکستان بدقسمتی کا شکار، بنگلہ دیش کے ہاتھوں 2-0 سے شکست

مالدیپ، (اسپورٹس ڈیسک) ساف انڈر 20 چیمپئن شپ کے گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان انڈر 20 ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرنے کے باوجود بنگلہ دیش کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کھا لی۔ پہلے ہاف میں قومی ٹیم نے جارحانہ اور پر اعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو سخت مقابلہ دیا، تاہم دوسرے ہاف میں قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے پورے میچ میں جرات، جذبے اور مہارت کا بھرپور اظہار کیا۔ کئی مواقع پر ایسا محسوس ہوا کہ گرین شرٹس میچ کا پانسہ پلٹ دیں گے، لیکن متنازعہ ریفری فیصلوں اور چند اہم لمحات نے میچ کا رخ بدل دیا۔ 50ویں منٹ میں ڈیبیو کرنے والے رونان بینجمن سلیوان کی فری کک نے بنگلہ دیش کو برتری دلائی، جبکہ 60ویں منٹ میں نجیب اللہ کا ممکنہ برابری کا گول ریفری نے مسترد کر دیا، جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

اس کے بعد 67ویں منٹ میں سلیوان نے ایک اور گول کر کے بنگلہ دیش کی فتح یقینی بنا دی۔ پاکستان کی ٹیم نے آخر تک بھرپور کوشش جاری رکھی، مگر گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

پاکستان اپنا اگلا میچ 26 تاریخ کو بھارت کے خلاف کھیلے گا، جو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے نہایت اہم ہوگا۔ قومی ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے نہ صرف بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہوگی بلکہ دیگر نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے