تازہ ترین
Home / اہم خبریں / رسجا کے نو منتخب عہدیداروں کو اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی مبارکباد,نومنتخب عہدے داران کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل اجاگر کریں گے:صدر سجاس محمود ریاض

رسجا کے نو منتخب عہدیداروں کو اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی مبارکباد,نومنتخب عہدے داران کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل اجاگر کریں گے:صدر سجاس محمود ریاض

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سندھ (سجاس)نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نو منتخب عہدے داران کومبارک باد پیش کی ہے۔سجاس کے صدر محمود ریاض،سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی،خازن ارشاد علی سمیت ایگزیکٹو باڈی کے تمام ممبران نے رسجا کے حالیہ انتخابات میں نو منتخب صدر فیصل ساہی، جنرل سیکریٹری عارف خان، فنانس سیکریٹری حسنین لیاقت، سینئر نائب صدر شفیق راجہ، نائب صدور نوید کھو کھر، امبرین علی،جوائنٹ سیکرٹریز احسن عباس، عائشہ شعیب اور سیکریٹری اطلاعات احمر نجیب ستی سمیت چیئرمین رسجا ایاز اکبر یوسفزئی اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی محسن اعجاز اوراراکین ایگزیکٹو کمیٹی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں رسجا نا صرف سجاس سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ بلکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں بھر پور کردارادا کرےگی رسجا کھیل اورکھلاڑیوں کے لئے اپنا کرداراداکرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لئے آواز بھی بلند کرے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے