تازہ ترین
Home / Home / چیف ایڈیٹر روزنامہ سب سے پہلے پاکستان چوہدری شاہد آرائیں کی لاہور سے کمالیہ آمد

چیف ایڈیٹر روزنامہ سب سے پہلے پاکستان چوہدری شاہد آرائیں کی لاہور سے کمالیہ آمد

سینئر صحافی ون وے روڈ تحریک کے بانی محمد ندیم خان اور نمائندہ خصوصی محمد عرفان خان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔

کمالیہ(بیوروچیف) روزنامہ سب سے پہلے پاکستان اور CO- SPK نیوز کے چیف ایڈیٹر چوہدری شاہد آرائیں کی لاہور سے کمالیہ سینئر صحافی ون وے روڈ تحریک کے بانی محمد ندیم خان اور نمائندہ خصوصی محمد عرفان خان کی رہائش گاہ پر آمد۔ انہوں نے ون وے روڈ کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹوبہ سے لیکر کر کمالیہ تک ون وے روڈ بننا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ دو دو موٹر وے بننے سے ٹریفک بہت زیادہ ہو چکی ہے جس میں شہریوں کا سفر کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ اور آئے روز ٹریفک حادثات سے بہت سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لیکر تحصیل کمالیہ تک ون وے روڈ بنایا جائے تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ون وے روڈ تحریک کے بانی محمد ندیم خان کی اس تحریک کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔ سینئر صحافی محمد ندیم خان نے جاتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے