Home / اہم خبریں / دوسرا ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ شاندار رنگارنگ تقریب کا آغاز آج ہوگا۔ ڈائریکٹر عبدالقادر

دوسرا ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ شاندار رنگارنگ تقریب کا آغاز آج ہوگا۔ ڈائریکٹر عبدالقادر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈیننگ اسپورٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام اور ڈیننگ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے دوسرا ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول کا آغاز آج ای شاندار،رنگارنگ اور پروقار افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ڈائرکٹر ابراہیم حسین نے اس ضمن میں بتایا کہ انو بھائی پارک گراؤنڈ میں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ باڈی کے سابق رکن پروفیسر اعجاز فاروقی ہونگے جو اسپورٹس فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول کے اسپانسرز میں ماسٹر فیس ماسک،ایم ٹی مرچانی ٹریولز،تیملا،الغنی موٹرز،سعد ہائیٹس،ایم ایم وائی ایسوسی ایٹ ،فےکمپنی، جسٹ ڈرایؤ، میدان،احسن کنول اور کوئس شامل ہیں دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول میں سات کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، فٹسال، روئنگ، باسکٹ بال اور تھروبال شامل ہیں۔ڈیننگ یونیورسٹی کے ریجنل اسپورٹس کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی کے مطابق افتتاحی تقریب میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے صدر جمیل احمد، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، ڈائرکٹر عبدالقادر، ایم نسیم، ایاز منشی، راشد احمد، اصغر بلوچ، آصف ظہیر، سندھ گورنمنٹ کے گولڈ میڈلسٹ سعید عالم اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی شرکت کریں گی۔فیسٹول10فروری تک جاری رہے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی ایم پی اے حاجی فضل الٰہی سے ملاقات۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے