Home / اسلام آباد / خیبر پختونخوا اسپورٹس رایٹر زنے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلٹس کو 71رنزسے ہرایا، پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر سینئر سپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک میچ اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سیدنے انعامات تقسیم کئے

خیبر پختونخوا اسپورٹس رایٹر زنے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلٹس کو 71رنزسے ہرایا، پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر سینئر سپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک میچ اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سیدنے انعامات تقسیم کئے

اسلامآباد، (اسپورٹس ڈیسک) خیبرپختونخوا اور اسلام آباد راولپنڈی کے اسپورٹس جرنلسٹس کے درمیان دوستی میڈیا کپ کے پہلے میچ میں کے پی اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلٹس ایسوسی ایشن کو 71رنزسے ہرادیا۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے میچ میں کے پی سپورٹس رائٹرز کے کپتان عاصم شیراز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 15 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ محمد یوسف نے 115 رنز ناٹ آو¿ٹ کی شاندار اننگ کھیلی، شاہد آفریدی 53 اور ارشد یوسفزئی 12 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ جواب میں اسلام آباد اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کی ٹیم مقررہ پندرہ اوورز میں 135 رنز بناسکی۔ اسلام آباد کی طرف سے جاوید خان 43 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، محسن علی 19 اور ایاز اکبر 14 رنز بنا کر اوٹ ہوئے۔ کے پی اسپورٹس رائٹرز کی طرف سے ارشاد علی اور بلال آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہد آفریدی اور امجد خان کے حصے میں ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔اے آئی پی ایس کے جنرل سیکرٹری پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر سینئر اسپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک میچ اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سیدنے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طیب عثمان،اور خیبریونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری ارشاد علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک کا کہنا تھا کہخیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے اسپورٹس جرنلسٹس کے درمیان کرکٹ میچ ایک اہم قدم ہے، محدود اوورز کے اس میچ کے انعقاد کا مقصد اسپورٹس جرنلسٹس کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب راغب کرنا اور تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے۔ آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ دوستی میڈیا کپ کا اگلا میچ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن اکرام الدین کی ایم پی اے حاجی فضل الٰہی سے ملاقات۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات اور دیگر امور پر تبادلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے