کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جاپانی قونصل خانہ کراچی نے 26 جون 2026 کو مختلف میڈیا اداروں کے صحافیوں کے لیے سرکاری ترقیاتی امداد (ODA) پریس ٹور کا اہتمام کیا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان میں جاپانی حکومت کے امدادی منصوبوں سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانا اور میڈیا کو تعلیم، صحت اور انسانی سلامتی جیسے اہم شعبوں میں جاپان کے تعاون سے روشناس کرانا تھا۔
پریس ٹور کے دوران پہلا دورہ ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (DWA) کا کیا گیا، جو مزارِ قائد کے قریب واقع ہے اور 2003 سے معذور خواتین کو ووکیشنل ٹریننگ فراہم کر رہا ہے۔ 2025 میں جاپان نے جی جی پی پروگرام کے تحت ادارے کو نئی سفری گاڑیاں اور تربیتی مشینیں فراہم کیں۔ اس موقع پر جاپانی قونصل جنرل، ہاتوری ماسارو نے ایک تقریب میں بھی شرکت کی دوسرا دورہ ویمن ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماڑی پور میں قائم ویمن اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کا تھا، جو JICA کے "لائٹ ایف” پروگرام کا حصہ ہے۔ اس پروگرام کا مقصد غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والی گھریلو خواتین کی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع کو بہتر بنانا ہے صحافیوں نے جاپانی تعاون سے جاری دونوں منصوبوں کا جائزہ لیا، جو گراس روٹس ہیومن سیکیورٹی پروجیکٹس (جی جی پی) اور JICA کی تکنیکی معاونت سے عمل میں آئے ہیں۔ 1989 سے اب تک جاپان جی جی پی کے تحت پاکستان میں 400 سے زائد منصوبوں کی مالی معاونت کر چکا ہے پریس ٹور کے ذریعے صحافیوں نے براہِ راست مشاہدہ کیا کہ یہ منصوبے کس طرح نچلی سطح پر کمیونٹیز کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔
Home / اہم خبریں / جاپانی قونصل خانہ کراچی کا او ڈی اے پریس ٹور: پاکستان میں ترقیاتی امداد کے منصوبوں کا جائزہ