تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی : کانکررز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی

انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی : کانکررز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی

لاہور، (نوپ اسپورٹس ) انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں کانکررز اور اسٹرائیکرز نے کامیابی حاصل کرلی ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کانکررز نے چیلنجرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا چیلنجرز کی ٹیم 15 اوورز میں صرف 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرز میں نہ آسکی۔ صبیحہ نور نے 8 رنز بنائے۔ لائبہ ناصر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف پانچ رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں کانکررز نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔سمیعہ افسر 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں لائبہ ناصر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں دوسرے میچ میں اسٹرائیکرز نے اسٹارز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 67 رنز بنائے۔ سمعیہ تاج نے 17 رنز اسکور کیے۔بریرہ سیف اور عریشہ شیخ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اسٹرائیکرز نے مطلوبہ اسکور 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ زوفیشاں ایاز 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے ٹریولنگ نمائش میں جوجٹسو کے مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے