کراچی، ( رپورٹ، ذیشان حسین) فردوس اتحاد اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چوتھا الیاس شاکر یادگاری باسکٹ بال میچ آج بروز ہفتہ 28 ستمبر8:30 بجے شب انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ برنس روڈ پر میر خلیل الرحمن الیون اور عبدالمجید نظامی الیون کے درمیان کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں میں کراچی کے نامور کھلاڑی شامل ہونگے، یہ اعلان میچ آرگنائزر غلام محمد خان نے کیا اس موقع پر نامور صحافی اور قومی اخبار گروپ کے C.E.O اسد شاکر ولد الیاس شاکر مہمان خصوصی ہونگے جبکہ اعزازی مہمان سجاس کے سیکریٹری شاہد ساٹی اور صدر تقریب PSWF کے سیکریٹری اصغر عظیم ہونگے، تقریب میں کھیلوں کی نامور شخصیات شرکت کرینگی، اس موقع پر کھیلوں کے 2 ممتاز آرگنائزر محمد سلیم خمیسانی اور اعجاز احمد قریشی کو الیاس شاکر حسن کارکردگی ایوارڈ بھی دئے جائینگے.
Home / اہم خبریں / الیاس شاکر یادگاری باسکٹ بال میچ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا اسد شاکر مہمان خصوصی ہونگے، محمد سلیم خمیسانی اور اعجاز احمد کو ایوارڈ دئے جائینگے، میر خلیل الرحمن اور عبدالمجید نظامی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا