تازہ ترین
Home / Home / سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے ماتحت اہلکاروں ندیم اور امین کا ساتھیوں کے ہمراہ صحافی محمد احسان مغل پر قاتلانہ حملہ

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے ماتحت اہلکاروں ندیم اور امین کا ساتھیوں کے ہمراہ صحافی محمد احسان مغل پر قاتلانہ حملہ

اندھیر نگری چوپٹ راج تھانہ گجر پورہ پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے میں مصروف، صحافی برادری سراپا احتجاج


لاہور (کرائم رپورٹر) تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجر پورہ میں سینئر صحافی محمد احسان مغل کے گھر حملہ کرنے اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کرنے والے غنڈوں کی شناخت ہوگئی، ندیم ولد محمد سلیم ٹریفک پولیس میں بطور کانسٹیبل سی ٹی او لاہور آفس تعینات ہے، جبکہ محمد امین بھی ٹریفک پولیس میں بطور کانسٹیبل ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے، ان دونوں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اپنے 8 سے 10 کس ساتھیوں کے ہمراہ صحافی محمد احسان مغل کے گھر حملہ کیا اور انہیں صرف اپنے صحافتی فرائض سرانجام دینے کے جرم میں ان کہ بھائیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آچکی ہے، ذرائع کے مطابق سینئر صحافی محمد احسان مغل نے اپنی صحافتی خدمات سرانجام دیتے ہوۓ یتیم بچوں اور مظلوم خاندان کی مدد کی اور دادرسی کے لیے اعلیٰ پولیس افسران کے پاس گئے، جس کی رنجش میں ندیم ولد سلیم اور محمد امین نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مار دینے کے للکارے مارتے رہے، اس سارے واقع پر صحافی برادری میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ اُٹھی، صحافی برادری کی جانب سے وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور سے ان گنڈہ گرد ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کردیا، اس موقع پر مرکزی صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس ریاض عارف کا کہنا تھا کہ اگر ان گنڈہ گرد اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو جلد پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دیں گے، سب سے بڑا احتجاج آئی جی پنجاب آفس لاہور میں ہوگا، ختمی فیصلہ آئندہ روز ہونے والے اجلاس میں کریں گے.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے