تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اقوام متحدہ جونا گڑھ کا مسئلہ حل کرائے جونا گڑھ کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے، نواب آف جوناگڑھ علی مرتضیٰ خانجی ودیگر کی پریس کانفرنس

اقوام متحدہ جونا گڑھ کا مسئلہ حل کرائے جونا گڑھ کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے، نواب آف جوناگڑھ علی مرتضیٰ خانجی ودیگر کی پریس کانفرنس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے تحت یوم الحاق جونا گڑھ کے موقع پر جونا گڑھ ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواب آف جوناگڑھ علی مرتضیٰ خانجی، صدر اقبال ساند، سیکرٹری جنرل قاضی مصطفیٰ نے کہا کہ اقوام متحدہ جونا گڑھ کا مسئلہ حل کرائے۔ جونا گڑھ مسلم فیڈریشن کے صدر اقبال ساند نے کہا ہم پاکستان حکومت کے شکرگزار ہیں جونا گڑھ اسٹیٹ کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرکے عالمی سطح پر اجاگر کیا۔۔ اقوام متحدہ میں زیر التوا کیس کو بھرپور قانونی مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ کوششوں کے بغیر نتائج کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ سیکرٹری جنرل قاضی مصطفیٰ نے کہا کہ جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق کو پچھتر سال مکمل ہو گئے۔۔لیکن یہ خواب ابھی تک تشنہ تعبیر ہے۔۔ جس کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ جونا گڑھ کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے۔ پاکستان کی تکمیل کیلئے جونا گڑھ کا حصول بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے قانونی اداروں سینیٹ اور قومی اسمبلی کو کلیدی کردار ادا کرنےنا چاہئے۔ دنیا سمجھ رہی تھی کہ جونا گڑھ کا مسئلہ سرد خٓنے میں چلا گیا ہے لیکن مرحوم نواب جہانگیر خانجی اور فیڈریشن نے اسے دوبارہ زندہ کردیا۔ اس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔۔پریس کانفرنس میں ستار ترک، یوسف شیخ، فاروق شیخ، بشیر قریشی، ایاز منشی، سعید کھوکھر، حفیظ بلوچ و دیگر بھی شریک تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے