تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی جانب سے سید وقار مہدی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی جانب سے سید وقار مہدی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی کو سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وقار مہدی کی کامیابی جمہوری عمل اور پاکستان پیپلز پارٹی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ وقار مہدی پارٹی کے سینئر رہنما اور عوامی سیاست کے نمائندہ کارکن ہیں، جنہوں نے ہمیشہ عاجزی، اصول اور دیانتداری کے ساتھ سیاست کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید رہنماؤں کے نظریات اور جمہوری اقدار کی علمبردار جماعت ہے۔ سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ سینٹ انتخابات کا شفاف انعقاد الیکشن کمیشن کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا عکاس ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے تمام ووٹرز اور ارکانِ اسمبلی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے وقار مہدی کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے