استنبول (ویب اسپورٹس) دو براعظموں کو ملانے والی منفرد استنبول میراتھون میں پاکستانی رنرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ایونٹ میں پاکستان کے 12 رنرز نے کامیابی کے ساتھ 42 عشاریہ 195 کلو میٹر کا فاصلہ مکمل کیا مبارز بن رافع نے تین گھنٹے 21 منٹ 30 سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے تیز ترین پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ اسلام آباد کے مجتبیٰ احسن تین گھنٹے 23 منٹ کے وقت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے استنبول میں مقیم اسماعیل خان نے چار گھنٹے 3 منٹ میں دوڑ مکمل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔
خواتین میں کراچی کی سحر علی جنجوعہ نے چار گھنٹے 22 منٹ میں فاصلہ طے کر کے سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ کراچی ہی کی حنا ملک نے چار گھنٹے 49 منٹ میں میراتھون مکمل کی اور اپنا سابقہ ریکارڈ 12 منٹ سے بہتر کیا جیو نیوز کے ڈپٹی اسپورٹس ایڈیٹر فیضان لاکھانی نے بھی اپنی پہلی میراتھون میں حصہ لیا اور پانچ گھنٹے 13 منٹ میں فاصلہ مکمل کیا۔
پاکستانی رنرز میں عمر رشید، زین احمد، کاشف رضا، مہوش حنیف، صدف سعد اور حازق خالد بھی شامل تھے جنہوں نے کامیابی سے میراتھون مکمل کی دوڑ کے دوران ترک شائقین نے سبز شرٹس میں شریک پاکستانی رنرز کو دیکھ کر “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے، جس سے ایونٹ میں پاکستان کا رنگ مزید نمایاں ہوگیا۔