کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اپنی تاریخ میں پہلی بار، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) سپر لیگ (ISL’2024) کی میزبانی کرے گا، جو ایک انتہائی متوقع کرکٹ چیمپئن شپ ہے، جو 18 سے 29 نومبر 2024 تک شیڈول ہے۔ ایونٹ میں کراچی کی آٹھ یونیورسٹی کرکٹ ٹیمیں اکٹھی ہوں گی، جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، جو یونیورسٹیاں اس ٹورنامنٹ میںحصہ لے رہی ہیں ان میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن،
فاسٹ یونیورسٹی، این یو سی ایس، ڈائننگ اسکول اف لا، زیبسٹ، یونیورسٹی آف لاء، سلیم حبیب یونیورسٹی، ملینیم انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی،ایم ائی ٹی ای اور میزبان ائی او بی ایم شامل ہیں، میچز فیڈرل بی ایریا، کراچی میں راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی میں ہوں گے۔ ائی او بی ایم کے اسپورٹس اینڈ اسٹوڈنٹ افیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام، ائی ایس ایل 2024 کو ائی او بی ایم کی دو فعال طلبہ سوسائٹی، وین کیوشل اسپورٹس سوسائٹی اور اسٹریٹیجک ہیومن ریسورس سوسائٹی سے اضافی تعاون حاصل ہوگا۔ چیمپئن شپ کا آغاز ہفتہ، 16 نومبر 2024 کو، ائی او بی ایم کے مرکزی کیمپس میں، دوپہر 12:00 بجے ٹرافی اور کٹ کی رونمائی کی تقریب سے ہوگا۔ بریگیڈیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس، سی سی ایس ائی ایس ائی او بی ایم کے ڈین، مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور پہلے ائی ایس ایل 2024 سیزن کا افتتاح کریں گے اور کراچی کی تعلیمی برادری میں کھیلوں کے جذبے کا جشن منائیں گے۔