حیدرآباد, (اسپورٹس رپورٹر) لاروش کرکٹ کلب کراچی نے آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ میں تیسرا میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی جبکہ۔ سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام گراؤنڈ پر جاری لیگ کے تیسرے روز لاروش کرکٹ کلب کراچی نے شاہ تاج سی سی کو 41 رنز سے شکست دے کر تیسری کامیابی حاصل کی۔لاروش مرزا سی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 144رنز بنائے۔ سید محمد فہد نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے کیپنگ کرتے ھوئے ایک اسٹمپ اور ایک کیچ کیا۔ علی حسن نے دو چھکوں کی مدد سے 34 رنز اسکور کئے۔ عادل علی سعید تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاہ تاج کی جانب سے کلیم دو اسد ملک اور نور حبیب نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں شاہ تاج سی سی مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 101 رنز بنا کر آؤٹ ھوگی،وقاص قریشی نے 50 اور اویس قریشی نے 17 رنز کی قابل ذکر اننگ کھیلی، راؤ وقار نے تین جبکہ انعام الحق، لال کمار اور حسیب الرحمان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ آرگنائزنگ سیکریٹری سید محمد ندیم کے مطابق سندھ کی اس منفرد آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ میں سندھ کی معروف آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ اس لیگ کے لئے محکمہ کھیل حکومت سندھ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر امان اکبر اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹرعدنان تاج۔
Home / اہم خبریں / آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ میں سید محمد فہد انڈر 19 ریجنل پلیئر اور راؤ وقار کی میچ وننگ پرفارمنس لاروش کلب کراچی کی تیسری کامیابی