Home / اسلام آباد / آصف علی زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

آصف علی زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) آصف علی زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے ان سے حلف لیا حلف برداری کی پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی وزیراعظم شہباز شریف ، سبکدوش ہونے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان ، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام محمد، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اوروزیراعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو ،نومنتخب اراکین قومی اسمبلی اورغیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف ، سینیٹر اسحاق ڈار ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، سابق سپیکر راجہ پرویز اشرف ، یوسف رضا گیلانی ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان ، شرجیل میمن ، ملک عامر فدا پراچہ ، نواب جمال خان رئیسانی سمیت دیگر سیاسی قیادت موجود تھی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدرآصف علی زرداری 2008 سے 2013 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے