تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر کی منظوری، ای ایف ایف اور آر ایس ایف کی دو اقساط جاری

آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر کی منظوری، ای ایف ایف اور آر ایس ایف کی دو اقساط جاری

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیے اہم پیشرفت، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت 1.29 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی۔

واشنگٹن میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان کے لیے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت دو اقساط کی منظوری دی گئی، جن میں سے 1.3 ارب ڈالر فوری طور پر جاری کیے جائیں گے۔

پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کی یہ تیسری قسط جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آر ایس ایف پروگرام کی پہلی قسط ہے۔ نئی رقم جاری ہونے کے بعد مجموعی وصولیاں 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض پروگرام پر عمل درآمد کو تسلی بخش قرار دیا ہے، جبکہ حکومت نے معاشی اصلاحات کے تسلسل کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

روہڑی میں ایکسائز کی بڑی کارروائی گاڑی سے 20 کلو اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ایک ملزم گرفتار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے