تازہ ترین
Home / اسلام آباد / صوبائی حکومت وزیراعظم کی ناراض بلوچوں سے بات چیت کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی

صوبائی حکومت وزیراعظم کی ناراض بلوچوں سے بات چیت کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت وزیراعظم کی ناراض بلوچوں سے بات چیت کا خیر مقدم کرتی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیراعظم بلوچستان کے ناراض بلوچوں سے بات چیت کا سوچ رہے ہیں، بلوچستان حکومت اس کا خیرمقدم کرتی ہے۔ بلوچستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے، صوبائی بلوچستان حکومت نے تین سال میں بڑے پروجیکٹ شروع کئے ہیں، جن میں کینسر ہسپتال، اسکولوں کی تعمیر اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جیسے منصوبے شامل ہیں، وزیراعظم کی بلوچستان پر مکمل توجہ ہے، بلوچستان اور وفاق میں بہترین تعلقات کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ وفاق کی جانب سے بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے لئے ایک سو ارب روپے کا پیکیج دیا گیا ہے جب کہ سی پیک کے منصوبے الگ ہیں، گوادر سی پیک کا دل ہے اس کے بغیر سی پیک کا تصور ہی محال ہے، کوئٹہ کراچی شاہراہ بڑا اہم پروجیکٹ ہے، موجودہ حکومت نے ٹرانسمیشن لائن بچھانا شروع کی ہیں۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان کو سندھ حکومت سے تحفظات ہیں، سندھ نے کبھی پانی کا ہمارا حصہ پورا نہیں دیا۔ ارسا کے مطابق سندھ بلوچستان کو پانی فراہم کرنے کا پابند ہے، بلوچستان کا حصہ دس ہزار کیوسک ہے لیکن صرف سات سو کیوسک پانی مل رہا ہے، مجموعی طور پر بلوچستان کا بیالیس فیصد حق مارا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے