تازہ ترین
Home / Home / ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں ایک موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا

ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں ایک موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا


ہم ڈی سی او ٹوبہ ،سی ای او ہیلتھ اے سی کمالیہ اور ریسکیو 1122 انتظامیہ کے شکر گزار ہیں

ساہیوال ہسپتال جیسے واقعات سے محفوظ رہنے کے لیے ہسپتال عملہ کی ٹریننگ ضروری ہے : ڈاکٹر عدیل عارف

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں ریسکیو1122 کے تعاون سے فائر سیفٹی کے حوالے سے ایک موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایم ایس ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارف، ڈاکٹر احمد، ڈاکٹر سید سلمان، ڈاکٹر حافظ عمران علی تسارم، ڈاکٹر وسیم عباس، ڈاکٹر عثمان غنی، ڈاکٹر اسد اشرف، ڈاکٹر سدرا احسان، ڈاکٹرسارا اکرام، سٹاف، نرسز، ڈسپنسرز، سکیورٹی گارڈز، وارڈ سرونٹس، جینی ٹوریل، سپروائزرز، سینٹری ورکرز اور ہسپتال کے دیگر عملہ نے شرکت کی۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے بتایا کہ ساہیوال ہسپتال جیسے واقعات سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ہسپتال عملہ کی ٹریننگ نہایت ضروری ہے۔ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایک موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا جس میں آگ لگنے سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اور اور فائر لگنے کی صورت میں اس پر قابو پانے کے طریقے بتائے گئے۔ ہسپتال عملہ کی ٹریننگ اور حفاظتی تدابیر اپنا کر اس طرح کے حادثات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال واقعہ کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ پنجاب کا پہلا ہسپتال ہے جہاں پہ فائر سیفٹی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے لیے ہم ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، سی ای او ہیلتھ ، اے سی کمالیہ اور ریسکیو 1122 انتظامیہ کے انتہائی شکر گزار ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے