تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کو 100 فیصد شفاف بنایا جائے۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان فیصل رانا

ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کو 100 فیصد شفاف بنایا جائے۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان فیصل رانا

ڈیرہ غازی خان (رپورٹ: قاضی انعام باری) آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع میں ٹریفک بندش کی شکایات کا نوٹس لے لیا، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز تمام بڑے چھوٹے شہروں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کو 100 فیصد شفاف بنایا جائے، کوئی شکایت انکوائری میں ثابت ہوگئی تو ذمہ داروں کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور کے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز کو ٹریفک کی روانی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا، آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ قومی شاہراہ سمیت ریجن کی تمام بڑی چھوٹی سڑکوں کو وارداتوں اور احتجاج کے نام پر بند ہونے سے بچانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

لیکن اگر ٹریفک بے ہنگم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی بندش ہوتی ہے تو یہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، جس کا جواب ذمہ داروں سے طلب کیا جائے گا آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے حوالے سے بلاوجہ چالان کئے جانے کی شکایات معمول ہیں جن کے خاتمے کے لئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے ذریعے اس طرح سنٹرلائیز کیا جا رہا ہے کہ عوامی شکایات کم سے کم ہوں۔ آر پی او نے کہا کہ میں ریجن بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ٹریفک کی روانی سرپرائیز وزٹ کروں گا، اچھی کارکردگی پر شاباش اور محکمانہ تعریفی پذیرائی ہو گی جبکہ ناقص کارکردگی پر پولیس رولز کے تحت محکمانہ احتساب ہوگا۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

icc women’s championship: indies women beat pakistan women by 113 runs in first odi۔

Karachi, by (Zeeshan Hussain) A career-best 140 not out by Hayley Matthews gave the West …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے