تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ میں درخت پر لٹکی 32 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

میہڑ میں درخت پر لٹکی 32 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے قریب گاؤں چہٹو میروانی کا رہائشی 32 سالہ منٹھار ولد غلام عباس چانڈیو کے گاؤں چہٹو میروانی کے باہر درخت پر لٹکی لاش برآمد۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود فرید آباد پولیس 3 گھنٹے گزرنے کے بعد جاۓ وقوقہ پر پہنچی، نوجوان کے ورثا کی موجودگی میں درخت پر لٹکی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے میہڑ تحصیل ہسپتال لے آئے، جبکہ نوجوان کے ورثا چچا دیدار چانڈیو اور دیگر نے کہا کہ لاش کی حالت سے لگ رہا ہے ہمارے بھتیجے کو بیدردی سے قتل کر کے لاش کو درخت پر لٹکایا گیا ہے انہوں نہ کہا کہ لاش پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد اصل حقائق سامنے آئینگے قاتلوں کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا، فرید آباد پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی واقعے والی جگہ پہنچ کر ورثا کی موجودگی میں درخت میں لٹکی لاش کو اتار کر تحصیل اسپتال میہڑ پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ہیں کہ نوجوان کی ذہنی حالت ٹھیک نہ ہونے اور نشہ استعمال کرنے کے باعث خودکشی کی ہے مزید تفتیش کر رہے ہیں جبکے تحصیل ہسپتال میہڑ میں موجود ڈیوٹی ڈاکٹر نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ میں خودکشی ہی لگ رہی ہے جسم پر کہیں بھی دوسرے زخم کے نشان نہی ملے ہیں مزید سمپل لے کر لیباریٹری بھیجے ہیں رپورٹ آنے کے بعد مزید کچھ بتایا جائیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے