تازہ ترین
Home / Home / وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر عامر رفیق بٹ ان ایکشن، عوامی خدمت میں پیش پیش

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر عامر رفیق بٹ ان ایکشن، عوامی خدمت میں پیش پیش

 لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور ڈاکٹر عامر رفیق بٹ عوامی خدمت میں پیش پیش، مزید تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عامر رفیق بٹ نے ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور کا دورہ کیا، اس دوران مریضوں اور لواحقین کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کی، ڈاکٹر عامر رفیق بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق دل کے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں، مریضوں کو ادویات ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں، مریضوں کی بروقت انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کا عمل بھی جاری و ساری ہے۔ مزید کہا کہ مریض یا ان کے لواحقین کسی بھی دشواری کی صورت میں کسی بھی وقت مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں،

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عائشہ باوانی کالج کا نام تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمارت 2017 میں عدالتی فیصلے کے بعد متعلقہ ٹرسٹ کے حوالے کردی گئی تھی، سیکریٹری کالجز سندھ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے شاہراہِ فیصل پر واقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے