Home / Home / معروف گلوکارہ سونا مہر کی 23ویں سالگرہ کی شاندار تقریب،

معروف گلوکارہ سونا مہر کی 23ویں سالگرہ کی شاندار تقریب،

 

کرنل اسد محمود اور سینئر صحافی محمد احسان مغل کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق عزائے باقی چینل کی جانب سے معروف گلوکارہ قصیدہ خواں سونا مہر کی 23ویں سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد پنڈ ریسٹورنٹ علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں کیا گیا۔ سالگرہ کی پُروقار تقریب میں ملکِ پاکستان کی معروف و مقبول شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے بانی و مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل اور کرنل اسد محمود خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ مزید مہمانِ گرامی میں تاجر رہنماء شہباز محمود، تاجر رہنماء ذیشان رشید، اینکر پرسن سید مبین شاہ، معروف ڈرامہ ایکٹر علی اسلم، معروف موسیقار جناب امرت علی، اور عزائے باقی چینل کے چیئرمین اسد علی باقی شامل تھے۔ اس موقع پر گلوکارہ سونا مہر کی 23ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ مہمانِ گرامی کی جانب سے گلوکارہ سونا مہر کو جنم دن کی مبارکباد کہ ساتھ تحائف سے بھی نوازا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے