تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ریاض فتیانہ ایم این اے کا اپنی ٹیم کے ہمراہ کمالیہ سٹی کی اہم شخصیات سے ملاقات

ریاض فتیانہ ایم این اے کا اپنی ٹیم کے ہمراہ کمالیہ سٹی کی اہم شخصیات سے ملاقات

ڈوگر و دیگر برداریوں اور معززین علاقہ نے استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

ایم این اے ریاض فتیانہ نے الیکشن میں بھر پور طریقے سے ساتھ دینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) ممبر قومی اسمبلی مہر ریاض فتیانہ کی سردار ساجد الرحمٰن ڈوگر اور سردار خرم شہزاد ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر آمد، ڈوگر برداری و دیگر معززین علاقہ نے استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ایم این اے ریاض فتیانہ نے الیکشن میں بھر پور طریقے سے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سٹی صدر ضیاء اللہ ڈوگر، ضلعی جنرل سیکرٹری رائے الیاس خاں، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر افتخار انجم، میاں ریاض احمد ڈھڈی، رائے عمر حیات خان منج، اعجاز ڈوگر، عادل ڈوگر، بابر گورائیہ، کالو ڈوگر و دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اس کے بعد ریاض فتیانہ ایم این اے کا اپنی ٹیم رائے الیاس خاں، رائے عمرحیات خاں منج، ضیاء اللہ ڈوگر، ڈاکٹر افتخار علی انجم، میاں ریاض ڈھڈی کے ہمراہ کمالیہ سٹی کے مختلف وارڈ کی اہم شخصیات، رائے عارف خاں سابق کونسلر، میاں محرم سابق ناظم، اعجاز رسول سابق ناظم، ظفر جنجوعہ سابق کونسلر، رانا علی رضا منج، عظیم انصاری سے ملاقات کی۔ تمام علاقہ کی شخصیات نے بھرپور استقبال کیا۔ ریاض فتیانہ اور ان کی ٹیم نے الیکشن میں بھرپور سپورٹ پر اہل علاقہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے