تازہ ترین
Home / Home / ڈی سی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر لگائی جانے والی کھلی کچہری سے عوام کو اپنی شکایات براہ راست پیش کرنے کا موقع ملتا ہے

ڈی سی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر لگائی جانے والی کھلی کچہری سے عوام کو اپنی شکایات براہ راست پیش کرنے کا موقع ملتا ہے

 

عوام الناس کے مسائل تیزی کے ساتھ حل ہو رہے ہیں: ڈی سی ٹوبہ، محمد نعیم سندھو

ٹوبہ ٹیک سنگھ (رانا شہباز) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایت کی روشنی میں ڈی سی ٹوبہ محمد نعیم سندھو روزانہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہیں۔ جس سے عوام الناس کو اپنے مسائل براہ راست ڈی سی کو سنانے کا موقع ملتا ہے۔ اور ڈی سی صاحب ان شکایات کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کرتے ہیں۔ اور پھر درخواست دھندہ سے خود رابطہ کر کے اس سے فیڈ بیک بھی لیتے ہیں۔ جو محکمہ شہری کی جائز شکایت کے حل میں بلا ضرورت روڑے اٹکاتا ہے اس کی سخت سرزنش کی جاتی ہے۔ ڈی سی ٹوبہ محمد نعیم سندھو کی کھلی کچہریوں سے شفافیت اور عوامی اعتماد کو فروغ مل رہا ہے۔ عوامی حلقوں کی طرف سے ڈی سی ٹوبہ محمد نعیم سندھو کی کھلی کچہری کے انعقاد کو وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کا انقلابی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ عوام ڈی سی ٹوبہ محمد نعیم سندھو کی کھلی کچہری کے اقدام کو سراہا رہے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

The Ethiopia-Eritrea Conflict and Its Ramifications for Horn of Africa Security

Muhammad Waqas Student of Political Science UMT- University of Management & Technology ————————————————— The Ethiopia-Eritrea …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے