تازہ ترین
Home / Home / محکمہ ایمپلائر اولڈ ایج بینیفٹس اداروں کے مالکان سے فی ورکرز پہلے 1920 روپے وصول کرتا تھا، اب کئی ماہ سے 2220 روپے وصول کر رہا ہے۔

محکمہ ایمپلائر اولڈ ایج بینیفٹس اداروں کے مالکان سے فی ورکرز پہلے 1920 روپے وصول کرتا تھا، اب کئی ماہ سے 2220 روپے وصول کر رہا ہے۔

مزدور پینشنر کی پینشن میں بھی گورنمنٹ کے ملازم کی طرح اضافہ کریں تا کہ مہنگائی کے دور میں وہ کم از کم اپنا

علاج کروا سکے اور دو وقت کی روٹی کھا سکے: قریب احمد شاکر

 

ورکرز کی پینشن 60 سال عمر کے بعد شروع ہوتی ہے ! کئی سال پہلے بھی ورکرز کی پینشن دس ہزار روپے تھی اور

اب بھی دس ہزار روپے ہے: قریب احمد شاکر

 

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سابق چیئرمین سی بی اے (کلیکٹینگ بارگینینگ ایجینٹ)

یونین کمالیہ شوگر ملز کمالیہ، صدر اولڈ ایج بینیفٹس پینشنر تحصیل کمالیہ حاجی قریب احمد شاکر نے اپنے بیان کا آغاز اس

شعر کیا۔

چارہ گروں کو چار گری سے گریز ہے

ورنہ جو دکھ ہمیں ہے وہ لا دوا نہیں

محکمہ ایمپلائر اولڈ ایج بینیفٹس اداروں کے مالکان سے فی ورکرز پہلے مبلغ 1920 روپے وصول کرتا تھا جب کہ

اب کئی ماہ سے محکمہ اداروں سے فی ورکرز مبلغ 2220 روپے فی ورکرز وصول کر رہا ہے۔ ورکرز کی پینشن 60

سال عمر کے بعد شروع ہوتی ہے ! جو کہ کئی سال پہلے بھی دس ہزار تھی اور اب بھی دس ہزار روپے ہے۔

میری استدعا ہے جناب عزت ماب صدر پاکستان جناب آصف علی ذراری صاحب اور عزت ماب جناب وزیر

اعظم پاکستان محمد شہباز شریف صاحب سے اور محترم بلاول بھٹو ذرداری صاحب سے جس کے نانا محترم لیبر

قوانین بنا گئے تھے آپ سب صاحبِ اقتدار ہیں مہربانی فرما کر غریب مزدور پینشنر کی پینشن میں بھی گورنمنٹ

کے ملازم کی طرح اضافہ کریں تا کہ غریب مزدور جنکی عمر 70-80 سال یا اس سے زیادہ ہے اس مہنگائی کے دور

میں وہ کم از کم اپنا علاج کروا سکے اور دو وقت کی روٹی کھا سکے۔ پینشنر مزدور بہت پریشان ہیں۔

جناب صدرِ پاکستان، جناب وزیر اعظم پاکستان اور جناب بلاول بھٹو ذرداری صاحب ان بزرگ مزدوروں کی

پینشنروں کی پینشن بڑھا کر ان کی دعائیں لیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

The Ethiopia-Eritrea Conflict and Its Ramifications for Horn of Africa Security

Muhammad Waqas Student of Political Science UMT- University of Management & Technology ————————————————— The Ethiopia-Eritrea …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے