تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی اے پی کے سابق رہنماء جاں بحق

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی اے پی کے سابق رہنماء جاں بحق

مستونگ (رپورٹ: حمیر قاضی) مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی اے پی کے سابق رہنماء جاں بحق، تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق رہنماء و کیڈٹ کالج مستونگ کے ملازم میر دریا خان لہڑی کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کیڈٹ کالج سے نکل کر اپنے گھر جا رہے تھے۔۔ متعدد گولیاں لگنے سے میر دریا خان لہڑی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کے بعد نعش کو ضروری کاروائی کے لیے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے