کوئٹہ (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے کورین میں دہشتگردانہ دھماکہ ہوا ہے۔ آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ آج صبح زاہدان سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کورین کے گلوگاہ دیہی علاقے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی دو گاڑیوں کے گزرنے کے موقع پر ہوا۔ زاہدان سے پارلیمنٹ کے نمائندے فدا حسین مالکی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردانہ دھماکہ دہشتگرد گروہ جیش الظلم نے اس وقت کیا کہ جب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی دو گاڑیاں اس علاقے سے گزر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے میں سپاہ کے کمانڈر زخمی ہوئے۔ دہشت گرد گروہ جیش الظلم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔ دہشت گرد گروہ جیش الظلم تکفیری اور سلفی نظریات کا حامل ہے اور وہ شام میں تکفیری گروہوں کا حامی ہے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: سیالکوٹ میں تھانہ کوتوالی کی کاروائی، 20 لاکھ روپے کی چوری شدہ 6 بھینسیں، 3 موٹر سائکلیں اور چاند گاڑی برآمد، 2 ملزمان گرفتار
https://www.nopnewstv.com/kotwali-police-s…ation-in-sialkot/