تازہ ترین
Home / Home / ڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف، یونیورسٹی آف کمالیہ کے ایڈوائزری بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے۔

ڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف، یونیورسٹی آف کمالیہ کے ایڈوائزری بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے۔

 

علاقہ کی علمی و ادبی شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمی خدمات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

کمالیہ ( ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) ممتاز ماہر تعلیم سابق پرنسپل گورنمنٹ پی ایس ٹی، سابق سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ٹوبہ، سابق ڈائریکٹر ریجنل سروسز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر میاں عارف سلیم عارف یونیورسٹی آف کمالیہ کے ایڈوائزری بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے۔ جس پر علاقہ کی علمی و ادبی شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمی خدمات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ان کا ایڈوائزری بورڈ میں بطور ممبر منتخب ہونا علاقہ کے لئے خوش آئند ہے۔ میاں عارف سلیم عارف کے صاحبزادے ڈاکٹر عدیل عارف اس وقت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایم ایس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اس گھرانے نے ہمیشہ عوام کی خدمات کو مقدم جانا ہے اور آج بھی اس پر کارفرما ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے