کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں اقبال مارکیٹ پولیس کی کارواٸی متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر گرفتار۔ ملزم عطر احمد ولد مظہر کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون و نقدی برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کٹھیان کے غنڈہ راج کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد نے ڈاکوں راج کرنے والے عناصر کے لٸے زمین تنگ کرنا شروع کردی۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد کے سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو دھرلیا ملزم عطر احمد ولد مظہر کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، چوری شدہ موباٸل فون اور ونقدی برآمد۔ ملزم اسٹریٹ کراٸم کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہاٸی مطلوب بھی ہے۔ ملزم اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناکر فرار ہوجاتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()