Home / اہم خبریں / میہڑ عدالتی احکامات پر میہڑ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا آپریشن

میہڑ عدالتی احکامات پر میہڑ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا آپریشن

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) میہڑ عدالتی احکامات پر میہڑ شہر کے مین روڈ ٹاور چوک سے تجاوزات سی ایم او اورنگزیب مگسی، اسسٹنٹ کمشنر غلام شبیر رند، مختیارکار منصور کلہوڑو، ڈی ایس پی میہڑ غلام سرور پنہور کی رہنمائی میں بھاری نفری سے میونسپل عملے بڑی مشینری ساتھ لیکر تجاوزات ہٹانے کا سلسلہ شروع کر دیا، تفصیلات کے مطابق میہڑ میں بڑھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف عدالتی احکامات پر آج میونسپل کمیٹی میہڑ کے سی ایم او اورنگزیب مگسی، اسسٹنٹ کمشنر غلام شبیر رند، مختیارکار منصور کلہوڑو، ڈی ایس پی غلام سرور پنہور کی رہنمائی میں پولیس کی بھاری نفری میونسپل عملہ بڑی مشینری ساتھ لیکر میہڑ مین روڈ اور ٹاور چوک سے تجاوزات ہٹانے کی کاروائی شروع کی گئی دوکانوں کے آگے سے تجاوزات ہٹائی گئی اس موقع پر سی ایم او اورنگزیب مگسی، اسسٹنٹ کمشنر غلام شبیر رند اور دیگر افسران نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مین روڈ کے دونوں اطراف سے تجاوزات مکمل ہٹائینگے جبکہ ہم پہلے بھی کئی مرتبہ شہریوں اور دوکان مالکان کو وارننگ دی ہے اس پر عمل نا ہونے کی وجہ سے کارروائی کی ہے میہڑ مین روڈ، شاہی بازار، سبزی منڈی موبائل مارکیٹ اور ٹاور چوک سمیت پورے شہر سے تجاوزات ہٹا کر شہر کو صاف بنائينگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے