Home / اہم خبریں / کوئٹہ کسٹم ٹیم کی چمن پیسنجر ٹرین پر چھاپے سمیت مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان کپڑا، کمبلز، ٹائرز، ایل ای ڈیز برآمد

کوئٹہ کسٹم ٹیم کی چمن پیسنجر ٹرین پر چھاپے سمیت مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان کپڑا، کمبلز، ٹائرز، ایل ای ڈیز برآمد

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) کوئٹہ کسٹم کے عملے نے چمن پیسنجر ٹرین پرچھاپے سمیت مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان کپڑا، کمبلز ، ٹائرز، ایل ای ڈیز برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کلیکٹر اشرف علی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر ٹرین کے ذریعے غیر ملکی سامان سمگل کرنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے اسٹنٹ کلیکٹرز اکمل درانی، میر ارشد کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس میں سپریٹینڈینٹ، خورشید حسنی انسپکٹرز، نصیر شاہین، شبیر خان، عبدالقاہر اور قربان حسین سمیت دیگر عملے نے گزشتہ شب چمن سے کوئٹہ آنے والی چمن پیسنجر ٹرین پر ریلوے اسٹیشن پر چھاپہ مار کر ٹرین سے سمگل کیا جانے والا غیر ملکی سامان جس میں بڑی مقدار میں سامان، غیر ملکی کمبل، غیر ملکی کپڑے، ایل ای ڈیز، ٹی وی اور ٹائرز سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی۔ فرنٹئر کور دیگر ادارے بھی کاروائی میں شامل تھےاس کے علاوہ کسٹم کے عملے نے گزشتہ روز کولپور چیک پوسٹ پر ایک ٹرک سے اندرون ملک جانے والے کو روک کر اس سے 200 پارسلز چھالیہ اور سکریپ برآمد کرلیا جسکی قیمت دو کروڑ سے زائد ہے گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ کاروائی میں چیک پوسٹ انچارج غلام حسین کھوسو اور انسپیکٹرز اصغر خان اور صلاح دین کھوسو شامل تھے۔ جب سے چیف کلیکٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی چودھری نے چارج سنبھالہ ہے سمگلنگ کی روک تھام کےلئے کاروائی مزید تیز کردی گئی کسٹم کی یہ کارروائیاں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے تواتر کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ ملکی معشیت کو مضبوط بنانے میں اپنا کر دار ادا کر سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے