Home / اہم خبریں / پاک ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ میچ ، شہر بھر میں سیکورٹی الرٹ 

پاک ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ میچ ، شہر بھر میں سیکورٹی الرٹ 

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیمز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کے موقع پر سیکیورٹی کے مجموعی امور کو ہرلحاظ سے فول پروف بنایا جائے اور اس ضمن میں باقاعدہ سیکیورٹی/ٹریفک پلانز کی فی الفور ترتیب اور عمل داری کے ضمن میں باقاعدہ ریہرسل کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹی جینسی پلانز کے تحت زونز اور اضلاع کے لحاظ سے ناصرف سیکیورٹی بلکہ مرکزی روٹ پر اچانک خراب ہوجانیوالی گاڑیوں کو فوری طور پر ہٹانیکے لیئے لفٹر کی دستیابی کو بھی ممکن بنانے سمیت روٹ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیئے متعلقہ ٹریفک پولیس افسران کو باالخصوص پابند بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متبادل روٹس پر اسٹریٹ لائٹس کی بحالی اور درکار ممکنہ مرمت کے حوالے سے کمشنر کراچی کو باقاعدہ سفارشات ارسال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ اقدامات کے تحت متبادل روٹس کی ناصرف مناسب تشہیر بلکہ شہریوں کی رہنمائی کے لیئے ٹریفک پولیس افسران اور جوانوں کی ڈپلائمنٹ کے عمل کو بھی ممکن بنایا جائے۔ آئی جی سندھ نے اسپیشل برانچ پولیس کو ہدایات دیں کہ ائیرپورٹ پر قائم ڈیسک کے تحت تفویض کردہ جملہ ذمہ داریوں کو ہر سطح پر مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے زونل ڈی آئی جیز کو ہدایات دیں کہ میچز کے انعقاد سے قبل تا اختتام رینڈم اسنیپ چیکنگ, پیٹرولنگ, ریکی نگرانی و ناکہ بندی جیسے اقدامات سمیت دیگر ضروری سیکیورٹی اقدامات کو مذید سخت اور غیرمعمولی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ویمنز کرکٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کو سامنے رکھتے ہوئے سیکیورٹی اور ٹریفک پلانز میں پی ایس ایل سیزن فور کے کراچی میں ہونیوالے جملہ ایک روزہ کرکٹ میچز کے دوران پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل سمیت افرادی قوت کے استعمال/ڈپلائمنٹ پر بھی خصوصی فوکس رکھا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے