کراچی (نوپ نیوز) پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار- نیو کراچی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الخالق کو گرفتار کیا جس کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ ملزم دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطے سمیت دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث ہے۔ عوامی کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان محمد وسیم عرف لیاری، محمد وقاص اور شیخ غضنفرعرف گلابی کو گرفتار کیا جن کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (حقیقی) سے ہے ۔ ملزمان ڈکیتی، اسلحے کی غیر قانونی خرید و فروخت سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ شاہ لطیف کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسامہ شمیم عرف شکیل کو گرفتارکیا۔ ملزم اسلحے کی غیر قانونی ترسیل اور ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملو ث ہے۔ نیو کراچی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم انور کو گرفتار کیا۔ ملزم ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملو ث ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اورمسروقہ سامان بھی بر آمد کرلیا گیا۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں رینجرز کی مختلف کاروائیوں میں کالعدم تنظیم و سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت 6 ملزمان گرفتار فائل فوٹو