Home / اہم خبریں / کراچی میں فیروز آباد پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاٶن۔ اسٹریٹ کراٸم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 عناصر گرفتار

کراچی میں فیروز آباد پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاٶن۔ اسٹریٹ کراٸم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 عناصر گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں فیروز آباد پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاٶن۔ اسٹریٹ کراٸم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز۔ نقدی و موباٸل فونز برآمد مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ایس پی جمشید شماٸل ملک ریاض کی سربراہی میں ایس ایچ او فیروز آباد اونگزیب خٹک بمعہ پولیس پارٹی ڈاکو راج کرنے والے عناصر کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک کی سربراہی میں اسٹریٹ کراٸم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 عناصر کو دھر لیا ملزمان میں شامل یاسر، وقاص اور واصف کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی، چوری شدہ موباٸل فونز برآمد ملزمان تین رکنی گینگ پر مشتمل کراچی کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کا بازار گرم رکھا کرتے تھے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد چوری ڈکیتی جیسی سنگین جراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے