تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں عطائی ڈاکٹر نے پھول جیسی بچی کی جان لے لی

میرپورخاص میں عطائی ڈاکٹر نے پھول جیسی بچی کی جان لے لی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کام کرنے والے ادارے ہیلتھ کیئر کمیشن عطائی ڈاکٹرز پر کاروائی کرنے میں ناکام پولیس کے مطابق ایل بی او ڈی کالونی کے رہائشی آصف بلوچ کی ڈھائی سالہ بچی انابیہ عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے جانبحق ہوئی۔ غم زدہ والد آصف بلوچ کا نوپ نیوز کو موقف عطائی ڈاکٹر موہن داس کے غلط انجیکشن لگانے سے میری بچی جانبحق ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عطائی ڈاکٹر موہن داس کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیئے درخواست موصول ہوئی ہے کاروائی کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کے لیئے ہیلتھ کیئر کمیشن بنایا ہوا ہے۔ میرپورخاص میں ہیلتھ کیئر کمیشن نے کچھ عطائی ڈاکٹرز کے دکان سیل کیں لیکن عطائیوں نے حکومتی رٹ عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عمر اور ہارون کے گول، پاکستان ڈائمنڈ جوبلی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

مالدیپ، (اسپورٹس ڈیسک) مالدیپ میں جاری ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے افغانستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے