Home / اہم خبریں / سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات ناپید، ڈیرہ اسماعیل خان میں دل کے امراض میں اضافہ

سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات ناپید، ڈیرہ اسماعیل خان میں دل کے امراض میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں دل کے امراض میں اضافہ، سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات ناپید، ایکو ٹسٹ کے لئے مشین ہونے کے باوجود مریض کو پرائیویٹ کلینکس پر بھاری نرخوں پر ٹسٹ کرنے کے لئے مجبور کرنے کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کا شہر جوکہ ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی، ناقص اشیائے خوردنی، خاص کر ویکم تیل سے تلی ہوئی اشیاء کی بے تحاشہ فروخت کے باعث دل کے امراض میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات مریضوں کے بڑھتے ہوئے اضافے کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتیں۔ معمولی نوعیت کے مریضوں کو ملتان، پشاور اور اسلام آباد، لاہور ریفر کرنے کے علاوہ ایکو ٹسٹ کے لئے مشنری موجود ہونے کے باوجود دیگر شہروں کی نسبت زائد نرخوں پر پرائیویٹ کلینکس پر ایکو ٹسٹ کروائے جارہے ہیں جوکہ کھلم کھلا کرپشن ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں موجود ایکو ٹسٹ کی مشنری کو چلایا جائے اور دل کے امراض کے مریضوں کے لئے دیگر سہولیات باہم فراہم کی جائیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے