ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) حکومت نے گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دے دیا۔ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ پاکستان کی قومی مٹھائی کونسی ہے تو کیا جواب دیں گے۔ پاکستان میں متعدد مٹھایاں ملتی ہیں جن میں برفی، گلاب جامن، چم چم، جلیبی، بالوشاہی اور دیگر لاتعداد نام موجود ہیں تو آپ کا جواب کیا ہوگا۔ویسے کم از کم حکومت پاکستان نے اب ضرور قومی مٹھائی کا اعلان کردیا ہے۔حکومت پاکستان کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ پر قومی مٹھائی کے لئے ایک پول ہوا جس میں برفی، جلیبی اور گلاب جامن کے نام دیئے گئے اور پندرہ ہزار سے زائد ووٹوں کے بعد حکومت پاکستان نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر قومی مٹھائی کا اعلان بھی کردیا اور وہ کوئی اور نہیں ہر ایک کی پسند گلاب جامن ہے۔ جی ہاں گلاب جامن جسے اس پول میں 47 فیصد ووٹ ملے۔ اب آپ اس کو قومی مٹھائی مانیں یا نہ مانیں مگر پول کے مطابق تو گلاب جامن کو یہ اعزاز مل گیا ہے۔
![]()