کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں نیو کراچی پولیس ان ایکشن گٹکا مافیا سمیت غیر قانونی طور پر کراچی میں مقیم افغان باشندوں کے گرد گھیرا تنگ 3 عناصر گرفتار مضر صحت گٹکا و زہریلا چھالیہ برآمد ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطاق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے سماج دشمن و معاشرے کے ناسوروں کے خلاف سخت ترین احکامات ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں سے سختی سے نمٹنے کا عزم کرلیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن کی سربراہی میں بدنام زمانہ گٹکا فروش سمیت 2 افغان باشندوں کو دھر لیا جوکہ کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے ملزمان میں شامل سید عبید حسین ولد سید تصدق حسین، ظفر ولد نادر اور زین اللہ ولد نادر گٹکا فروش کے قبضے سے مضر صحت گٹکا ماوا و زہریلی اشیا اور نقدی برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع جبکہ افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ قاٸم کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرتے رہینگے۔
![]()